سگریٹوں کی غیر قانونی تجارت سے پاکستان کو سالانہ 27ارب روپے نقصان کا انکشاف
جعلی برانڈاوربغیر ٹیکس ادائیگی سگریٹوں کی تیاری آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ ہوتی ہے پاکستان ٹوبیکو بورڈکاحکومت سے صنعت کو درپیش مشکلات حل کرنے کا مطالبہ
اتوار 15 فروری 2015 15:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) سگریٹوں کی غیر قانونی تجارت کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ 27ارب روپے کینقصان کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 60فیصد نقصان کی ذمہ داری آزاد کشمیر پر عائد ہوتی ہے کیونکہ جعلی برانڈ کی سگریٹ بنانے اور ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر سگریٹوں کی تیاری آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ ہورہی ہے۔پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ذرائع کے مطابق تمباکو کی فصل سے حکومت کو سالانہ 85کروڑ روپے ٹیکسوں کی مد میں منافع مل رہا ہے، پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی بہترین تمباکو فراہم کرنے والا ملک ہے مگر تمباکو بورڈ ممبران گذشتہ ایک سال سے مقرر نہیں کئے گئے جس پر بورڈ نے حکومت کو اس صنعت کو درپیش مشکلات حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمباکو اس وقت پاکستان کی سب سے قیمتی فصل ہے اور اس سے وابستہ 75ہزار خاندانوں کو لاکھوں روپے منافع دے رہا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق 1968میں ٹوبیکو بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور پاکستان میں 0.21فیصد زمین پر اس کی کاشت کی جاتی ہے تین لاکھ پچاس ہزار افراد اس کی کاشت اور دیگر امور سے وابستہ ہوتے ہیں اور سالانہ 300ارب روپے کا منافع ہوتا ہے لیکن سگریٹوں کی غیر قانونی تجارت کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ 27ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے جس میں 60فیصد نقصان کی ذمہ داری آزاد کشمیر پر عائد ہوتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جعلی برانڈ کی سگریٹ بنانے اور ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر سگریٹوں کی تیاری ازاد کشمیر میں سب سے زیادہ ہورہی ہے اس کے سلسلے میں آزاد کشمیر حکومت اور ایف بی آر سے رابطہ کیاگیا ہے تاکہ اس غیر قانونی تجارت کو ختم کیا جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ تمباکو بورڈ کے ممبران کی تقرری گذشتہ ایک سال سے نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے سٹاف کی کمی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے اس موقع پر کمیٹی کے اراکین سے تمباکو بورڈ کے معاملات فوری طور پر حل کرنے اور حکومت کو بورڈ ممبران کا فوری تقرر کرنے کی سفارش کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.