کراچی کے ممتاز صوفی بزرگ سید قطب عالم شاہ بخاری ،کے سالانہ عرس مبارک کی دوسرے روز کی تقریبات میں ہزاروں زائرین نے شرکت کی
پیر 16 فروری 2015 23:00
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) کراچی کے ممتاز صوفی بزرگ سید قطب عالم شاہ بخاری کے سالانہ عرس مبارک کی دوسرے روز کی تقریبات میں ہزاروں زائرین نے شرکت کی سیکورٹی خدشات کے باوجود محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین اور مزار کی حفاظت کیلئے ناقص انتظامات کئے گئے اس بار بھی محکمہ اوقاف نے روایتی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطیر فنڈہونے کے باوجود پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز تعینات نہیں کئے محکمہ اوقاف کے ملازمین صرف چندہ بٹورنے میں مصروف رہے عرس کے دوسرے روز ہزاروں عقیدتمندوں نے مزار پر حاضری دی اس دوران فضاء درود و سلام کے ترانوں سے گونجتی رہی زائرین کی جانب سے محفل نعت کا انتظام کیا گیا جس میں نامور نعت خوان حضرات نے ہدیہ عقیدت پیش کیا محکمہ اوقاف کی جانب سے امسال عرس کی تقریبات میں کمیٹی کے کسی ممبر کو مدعو نہیں کیا گیا واضح رہے کہ ممتاز سماجی رہنما حاجی صابر داؤد کمیٹی کے وائس چیئرمین اور جاوید میانداد ،حاجی رفیق پردیسی و دیگر اہم شخصیات کمیٹی کے ممبران ہیں عرس کے موقع پر تمام انتظات زائرین کے چندے سے کئے جارہے ہیں ایک لاکھ ساٹھ ہزار کا فنڈ جاری ہونے کے باوجود محکمہ اوقاف کی کارکردگی صرف ایک واک تھرو گیٹ تک محدود رہی محکمہ کی جانب سے لنگر کی تقسیم کا معقول انتظام نہیں اوقاف ملازمین لنگر زائرین میں تقسیم کرنے کی بجائے تھیلے بھر کر گھروں کو لے جا رہے ہیں تاہم مزار کے باہر پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظام بہتر ہے مزار کے گیٹ پر صرف ایک واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے ہیں جبکہ خواتین زائرین کے گیٹ پر کوئی انتظام نہیں کیا گیانصب ہونے والے واک تھرو گیٹ پر کوئی تجربہ کار عملہ تعینات نہیں کیا گیا زائرین نے محکمہ اوقاف کی ناقص کاکردگی کی شدید مذمت کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.