Live Updates

عمران خان کی عمر اکمل کو وکٹ کیپر کے طورپر کھلانے کے فیصلے کو شدید تنقید

منگل 17 فروری 2015 12:03

عمران خان کی عمر اکمل کو وکٹ کیپر کے طورپر کھلانے کے فیصلے کو شدید تنقید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے عمر اکمل کو وکٹ کیپر کے طورپر کھلانے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشلسٹ کھلاڑیوں کو ہی کھلایا جانا چاہیے ‘ سرفراز کی موجودگی کے باوجود کھلانا غلطی تھی اور ہمیں قیمت چکانا پڑی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پاکستان کے 1992 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان نے عمر اکمل کو پارٹ ٹیم وکٹ کیپر کے طور پر کھلانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ سپیشلسٹ کھلاڑیوں کو ہی کھلایا جانا چاہئے اور میرے خیال میں عمر اکمل کو سپیشلسٹ سرفراز احمد کی موجودگی کے باوجود کھلانا غلطی تھی جس کی ہمیں قیمیت چکانا پڑی۔عمران خان نے کہاکہ میں نے طویل عرصے بعد ایک میچ کو دیکھا اور میرے بیٹے بھی میرے ساتھ تھے ‘میرے خیال میں ویرات کوہلی بھارت کیلئے فتح گر ثابت ہوا اور اس نے بہت سمجھ داری سے بیٹنگ کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :