لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن کے باہرخودکش بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
منگل 17 فروری 2015 22:45
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہور کے علاقے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر خود کش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں متعدد افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی اور بم دھماکوں میں معصوم عوام کو خاک و خون میں نہلایاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو سفاک دہشت گرد بم دھماکہ کرکے معصوم و بے گناہ لوگوں کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں وہ ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاقے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر بم دھماکہ آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کی مذموم کوشش ہے ۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے لاہور پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر بم دھماکے میں شہیدہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔
الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیر چوہدری نثار اور پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے لاہور کے علاقے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ ے باہر خودکش بم دھماکے کا فوری نوٹس لیا جائے اور دھماکے میں ملوث عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کرکے انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے بم دھماکے کے نتیجے میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.