حافظ آباد، گیس چوری کے الزام میں پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما کو عدالت نے 7سال قید اور10لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی
بدھ 18 فروری 2015 22:41
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) گیس چوری کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما کو مقامی عدالت نے 7سال قید اور10لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ ذوالفقار علی بھٹی کو ڈیڑھ سال قبل سی این جی پر گیس چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا ضلعی رہنما چودھری ذوالفقار علی بھٹی چنیوٹ روڈ پنڈی بھٹیاں میں اپنے سی این جی اسٹیشن پر عرصہ دراز سے گیس چوری کر رہا تھا ،ڈیڑھ سال قبل سوئی گیس کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر اُسے گرفتار کر کے گیس چوری بھی پکڑ لی تھی۔
مذکورہ کیس سول جج/مجسٹریٹ الیاس سلیم کی عدالت میں زیر سماعت تھا ۔گذشتہ روز مقامی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر ذوالفقار علی بھٹی کو زیر دفعہ462/Eکے تحت سات سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دیا۔ایس این جی پی ایل کے وکیل عامر سہیل گوندل ایڈووکیٹ کے مطابق مذکورہ کیس ریجن کا پہلا کیس ہے جس میں ملزم کو سزا ہوئی ہے جبکہ ایس این جی پی ایل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے 7کروڑ سے زائد کی گیس چوری کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.