یرقان کی مہنگی دوا کی خریداری پرچیف سیکرٹری سندھ ہائی کورٹ طلب،
مریضوں کے مفادات کا سودا کرنے پر افسران کے خلاف کاروائی کی جائے،مدعی
بدھ 18 فروری 2015 23:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18فروری۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عقیل احمد عباسی نے حکومت سندھ کی جانب سے یرقان کی مہنگی دوا کی خریداری کے خلاف دائر کی گئی داخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے صوبائی چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ہرقان کے متعلق حکومتی منصوبہ کے سربراہ ڈاکٹر کاظم رضا اور دو کثیر القوامی ادویہ ساز اداروں کے نمائندوں کو 25 فروری کو عدالت میں طلب کر لیا ۔
سماجی کارکن جاوید برکی نے حیدر امام رضوی ایڈوکیٹ کے زریعے درخواست دائر کی تھی کہ حکومت دو غیر ملکی کمپنیوں روش اور شئیرنگ پلو سے 190 اور 138 فیصد زیادہ قیمت پر قان کی دوا خرید رہی ہے جو قومی خزانہ ، مریضوں کے مفادات اور خریداری کے قوانین کے خلاف ہے۔(جاری ہے)
5525 روپے میں خریدی جانے والی روپیگرا بازار میں 1900اور5000 روپے میں خریدی جانے والی پیگنٹران 2100 روپے میں نہ صرف دستیاب ہے بلکہ ملک کے چوٹی کے صحت کے ادارے اسے برسہا برس سے مکمل اعتماد سے استعمال بھی کر رہے ہیں۔
اگر سستی دوا خریدی جائے تو حکومت کا نقصان کم اور زیادہ مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم ہو گی۔دوخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ذاتی مفادات کیلئے خریداری کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث حکام کے خلاف انکوائری کی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد مدعا علیہان کو 25 فروری کو جواب سمیت حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔واضع رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں یرقان کی دوا کی غیر قانونی خریداری کے خلاف تین مقدمات زیر سماعت ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.