سپریم کورٹ کا لاہور کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
جمعرات 19 فروری 2015 16:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء) سپریم کورٹ نے لاہور کینال روڈ پر سے درخت نہ کاٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہ میں تین رکنی بینچ نے لاہور بچاﺅ تھریک کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو اس کی جانب سے اعتزاز احسن جبکہ ایل ڈی اے کی جانب سے خواجہ حارث پیش ہوئے۔
تحریک کے وکیل کی درخواست پر عدالت کے اندر ملٹی میڈیا پر ایک فلم بھی دکھائی گئی جس میں درختوں کی کٹائی جاری تھی۔ ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ عدالت کو یقین دہانی پر اعتماد کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیس کو ہم پھر کسی روز کیلئے رکھتے ہیں اور آج ایگزیکٹو آرڈر پاس کردیتے ہیں کہ مزید درخت نہ کاٹے جائیں، خواجہ حارث نے کہا کہ پھر کیس جلد سماعت کیلئے لگایا جئے تاکہ یہ معاملہ حل ہو۔
لاہور بچاﺅ تحریک کی خاتون نمائندہ سے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیا آپ کی تحریک پورے لاہور کے لوگوں کی نمائندہ ہے تو انہوں نے کہا کہ پورے لاہور کی نمائندہ تنظیم ہے مگر عام لوگ اپنی بات اوپر پہنچا نہیں سکتے اس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لاہور کی آبادی تو ایک کروڑ کے قریب ہے کیا آپ کی تنظیم سے متعلق ریفرنڈم کرالیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.