مریض کی شفایابی میں دوائی کے علاوہ ڈاکٹر کارویہ اہم ہوتا ہے‘خواجہ سلمان رفیق،
علمی وتحقیقی کام میں فروغ اور پیشنٹ کیئر میں بہتری لانے کیلئے سائنٹیفک سمپوزیم کا انعقاد ضروری ہے‘مشیرصحت کا خطاب
جمعرات 19 فروری 2015 19:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء ) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ میڈیکل کے شعبہ میں علمی وتحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری لانے کے لئے سائنٹیفک سمپوزیم کا باقاعدگی سے انعقاد انتہائی ضروری ہے، مریضوں کی جلد شفایابی میں ادویات کے علاوہ ڈاکٹرز اور نرسز کا مریض کے ساتھ رویہ اور حسن سلوک بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بات پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ وامیرالدین میڈیکل کالج کے زیر اہتمام لاہور جنرل ہسپتال میں پانچویں سالانہ دو روزہ سائنٹیفک سمپوزیم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سمپوزیم کا موضوع”میڈیکل پروفیشن میں رویوں کی تبدیلی“ تھا۔(جاری ہے)
تقریب سے پی جی ایم آئی اور لاہور جنرل ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ،پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ ،پروفیسر آغا شبیر علی اور دیگر طبی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔
جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے کہا کہ اعلی تعلیم میں لڑکیاں لڑکوں پر بازی لے گئی ہیں اور ہیلتھ کے شعبہ میں بھی خواتین ڈاکٹرز آگے آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سائنٹیفک سمپوزیم ڈاکٹروں کی پیشہ وارانہ مہارت میں نہ صرف اضافہ کرتے ہیں بلکہ انہیں ترقی یافتہ ممالک میں ہونے والی ریسرچ سے آگاہی بھی فراہم کرتے ہیں جو ان کی پیشہ وارانہ زندگی کو مزید نکھارتی ہے۔انہوں نے کامیاب سمپوزیم کے انعقاد پر منتظمین اور پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ کو مبارکباد دی۔قبل ازیں پرنسپل نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پی جی ایم آئی میں گزشتہ 5 برس سے باقاعدگی کے ساتھ سائنٹیفک سمپوزیم کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے دوران بہت سی سائنٹیفک ورکشاپس منعقد کی گئیں اور طبی تحقیق پر مبنی 36 بہترین مقالہ جات پڑھے گئے اور پوسٹرز کی نمائش بھی کی گئی۔ تقریب میں امیرالدین میڈیکل کالج کی فیکلٹی ممبران،پی جی آر اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ اختتام پر سمپوزیم کے آرگنائزر اور بہترین تحقیقی مقابلہ جات پڑھنے اور نمایاں کارکردگی پر پروفیسرز اور ڈاکٹرز میں انعامات اور سیوئنرز تقسیم کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.