سندھ سے سینیٹ کے 28میں سے 22امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ،5کے التواء اور ایک کی جانچ پڑتال آج (جمعہ) ہوگی
جمعرات 19 فروری 2015 22:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) سندھ سے سینیٹ کے 28میں سے 22امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ،5کے التواء اور ایک کی جانچ پڑتال آج (جمعہ) ہوگی ۔جمعرات کو صوبائی الیکشن کمیشن آف سندھ میں ریٹرننگ آفیسر سید محمد طارق قادری کے سامنے سینیٹ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی ۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے عبدالرحمن ملک ،فاروق ایچ نائیک،سلیم مانڈوی والا ،سسی پلیجو ،جی این خان ،سرفراز راجڑ ،دوست علی جیسر ،انجینئر گیان چند ،متحدہ قومی موومنٹ کے بابر خان غوری ،وسیم اختر ،خو ش بخت شجاعت ،نگہت مرزا ،محمد علی سیف ،امین الحق ،سید محمد رضا زیدی ،عبدالقادر خانزادہ ، گلفراز خان خٹک اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے امام الدین شوقین اور فقیر محمد بخش خاصخیلی اور خواتین کی نشست کے لیے آزاد امیدوار شمع عارف مٹھانی کے کاغذات منظور ہوگئے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے میاں عتیق ،تحسین مشکور عابدی اور پیپلزپارٹی کے اسلام الدین شیخ اور عبداللطیف انصاری کے کاغذات نامزدگی پر مزید کارروائی جمعہ تک ملتوی کردی گئی ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.