سپیشل سکواڈز کی بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی

ہفتہ 21 فروری 2015 17:42

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مال روڈ، ریگل چوک، کینال روڈ، جیل روڈ، شادمان، گلبرگ، مین مارکیٹ، لبرٹی، کلمہ چوک ، کیمپس ، بھیکے وال، مون مارکیٹ، اکبر چوک، پیکو روڈ، کھوکھر چوک اور کوٹ لکھپت میں کاروائی کر تے ہوئے 27بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 18 عورتیں اور09 مرد بھکاری شا مل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے بھکاریوں کو سبحانی ہوم اور ایدھی سنٹر بھیج دیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔