فیصل آباد کے پی ٹی آئی کارکن حق نواز قتل کیس‘ ہائیکورٹ نے دو ملزمان کی ضمانت منظور کرلی
پیر 23 فروری 2015 16:36
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے فیصل آباد میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے کارکن حق نواز کے قتل میں نامزد دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پرویز اختر اور عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فیصل آباد میں احتجاج کے دوران حق نواز کی ہلاکت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ایف آئی آر میں نامزد کر کے گرفتار کیا گیا ہے ۔
وہ مقتول کے بھائی عطا محمد کی جانب سے درج کرائی جانے والی ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حق نواز کے قتل میں ملوث نہیں اور درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دو دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ حق نواز فیصل آباد میں تحریک انصاف کے 8دسمبر کو ہونے والے احتجاج میں فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.