حیدری میں ہر اتوار کو موٹر سائیکلوں کا لگنے والا بازار غیر قانونی ہے،شرجیل میمن،
بلدیہ عظمی نے اس کی اجازت نہیں دی ، علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کی وجہ سے بازار کو قانونی اجازت نامہ دے کر دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا،صوبائی وزیر اطلاعات
پیر 23 فروری 2015 21:39
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے حیدری میں ہر اتوار کو موٹر سائیکلوں کا لگنے والا بازار غیر قانونی ہے ۔ بلدیہ عظمی کراچی نے اس کی اجازت نہیں دی ہے ۔ علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کی وجہ سے اس بازار کو قانونی اجازت نامہ دے کر دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا ۔
یہ بات انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن جمال احمد کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر بتائی ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کے اس بازار سے ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے ۔ ٹریفک پولیس کو اس پر کارروائی کرنی چاہئے ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہاکہ غیر قانونی کام کو قانونی بنانے کی بجائے پہلے اسے بند کرایا جائے اور اس کے لیے ٹریفک پولیس کی کارروائی کا انتظار نہ کیاجائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.