مستقبل کے تجارتی معاہدوں میں تحقیق، شفافیت اور ملکی مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا ،وزیر تجارت خرم دستگیر،
ترکی کے وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے دوران آزاد تجارتی معاہدے کیلئے مذاکرات کی منظوری دی گئی، تمام فریقین سے مشاورت کرینگے،بیان
پیر 23 فروری 2015 23:02
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے تجارتی معاہدوں میں تحقیق، شفافیت اور ملکی مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا ،ترکی کے وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے دوران آزاد تجارتی معاہدے کیلئے مذاکرات کی منظوری دی گئی ہے اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے اور تمام سیکٹروں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے حتمی معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔
پیر کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستان ترکی ایک دوسرے کیلئے اپنی منڈیوں تک برابر رسائی فراہم کریں ۔موجودہ حکومت کے دور میں کیئے جانے والے تمام تجارتی معاہدے سائنسی بنیادوں پر مبنی واضح اور شفاف اصولوں کی بنیاد پر کئے جائیں گے جس میں تمام سیکٹروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں مینوفیکچرنگ کا تحفظ اونچے ٹیرف سے نہیں بلکہ تجارتی دفاع کے قوانین کے ذریعے کیا جا رہا ہے ، دنیا کے تمام ممالک تجار ت میں اضافے کیلئے ٹیرف میں تیزی سے کمی لا رہے ہیں، اس معاہدے کے ذریعے پاکستان سے ٹیکسٹائل ،زرعی اجناس اور ڈیری اور لائیو سٹاک کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔
حالیہ دنوں میں وزارت تجارت نے سروسز ایکسپورٹ کونسل قائم کی ہے جس کے ذریعے سافٹ وئیر،انشورنس اور بینکنگ سروسز کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ پاک ترک عوام کے درمیان بے مثال دوستی کا رشتہ قائم ہے جسے وزیر اعظم نواز شریف بھر پور وسیع معاشی تعاون میں بدلنا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.