الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت مردان میں 56 یتیم طلبہ میں پہلی سہ ماہی قسط تقسیم،
فییتیم 4800 روپے فراہم کیے گئے۔ مخیر افراد نے نے مزید 10 یتیم بچوں کو سپانسر کیا
پیر 23 فروری 2015 23:28
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) الخدمت فاوٴنڈیشن مردان کے تحت ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاوٴنڈیشن کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کے لیے ملک بھر میں جاری الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے 56 یتیم بچوں میں پہلی سہ ماہی امدادی چیک تقسیم کردیئے گئے۔ جس کی مجموعی مالیت 268800 روپے ہیں ۔
تقریب میں ہر یتیم بچے کو 4800 روپے فراہم کر دیئے گئے جبکہ مذکورہ طلبہ کو سکول بیگز، سٹیشنری ، یونیفارم ، سکول فیس اور کتابیں بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
الخدمت فاؤنڈیشن مردان کے تحت تحصیل میونسپل کمیٹی ہال میں منعقدہ ڈونر کانفرنس میں مخیر شخصیات نے مزید 10 یتیم طلبہ کو سپانسر کیا۔کانفرنس کی صدارت سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی مردان کے امیر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر نورالحق تھے۔ تقریب میں سابق تحصیل ناظم احسان باچہ ، محمد ابراہیم بلند ، الخدمت کے ضلعی صدر سعید اختر ایڈوکیٹ ، صوبائی منیجر آرفن کیئر پروگرام امان الحق، صوبائی میڈیا منیجر نورالواحد جدون ا ور ضلعی ذمہ داران سمیت یتیموں کے سرپرستوں نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.