فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی ڈی سی او فیصل آباد کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ساتھ عام جلسوں میں بھی ڈی سی او کو اڑے ہاتھوں لینے لگے
منگل 24 فروری 2015 18:45
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی ڈی سی او فیصل آباد کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ساتھ عام جلسوں میں بھی ڈی سی او کو اڑے ہاتھوں لینے لگے گزشتہ روز سمندری کے نواحی علاقہ کھدر والا میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ ڈی سی او نور الامین مینگل صرف فیصل آباد شہر تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں ایسے نااہل اور نالائق افسروں کی ضرورت نہیں اس اجتماع میں ممبر صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس ‘ جعفر گوچا‘ سیف الله گل اور مظہر علی گل نے بھی خطاب کیا ۔
آن لائن کے مطابق چند روز قبل وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ و نجکاری رانا محمد افضل ایم این اے نے بھی ڈی سی او فیصل آباد کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ فیصل آباد کی تعمیر و ترقی کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز استعمال کررہے ہیں مگر آئے روز تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہیں جس سے حکومت کا اربوں روپیہ ضائع ہورہا ہے جبکہ بیورو کریسی کمیشن کے نام پر کروڑوں روپے خورد برد کررہی ہے اسی طرح کی شکایت ممبر صوبائی اسمبلی فقیر حسین ڈوگر نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے فیصل آباد میں تعمیراتی کاموں کے نام پر فنڈز کے ضیائع کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں دریں اثناء ڈی سی او کے ترجمان نے آن لائن کو بتایا کہ ممبر آف قومی اسمبلی نثار احمد جٹ اس وجہ سے ناراض ہیں کہ ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل کو انہوں نے اپنے ڈیرہ پر آنے کی دعوت دی تھی مگر وہ مصروفیت کی وجہ سے اس دعوت میں شریک نہیں ہوسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.