جمعیت علماء اسلام ف کے فیصل آباد زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت وخدمات مدارس دینیہ کانفرنس 19مارچ کوفیصل آباد میں منعقد ہوگی
منگل 24 فروری 2015 19:07
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) جمعیت علماء اسلام ف کے فیصل آباد زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت وخدمات مدارس دینیہ کانفرنس 19مارچ کوفیصل آباد میں منعقد ہوگی جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریانے کہا ہے کہ کانفرنس فیصل آباد کی نئی مذہبی وسیاسی تاریخ مرتب کرے گی، سیاسی جماعتوں کے رہنما، سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، ناظمین ، نائب ناظمین اور کونسلرز سمیت مذہبی وسماجی تنظیموں کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کی گئی ہیں۔
جس میں اکیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے دینی طبقے کو دیوار سے لگانے کی حکومتی پالیسی کے خلاف سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں سیاسی جماعتوں سے جمعیت علماء اسلام کا ووٹ بنک واگزار کروانے کا وقت آن پہنچا ہے۔(جاری ہے)
حکمرانوں نے اسلام ، مدارس اور علماء دشمنی میں آمروں سے بڑھ کر حصہ ڈالا ہے۔ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا عوام بھی مذہب کو چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا امام اسلامی انقلاب قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو واضح کریں گے کہ پنجاب میں جے یوآئی اب ایک طاقت بن چکی ہے۔ دوغلی سیاسی پالیسی نہیں چلے گی۔ مذہبی لوگوں کو دھوکہ دینے والے اور سیکولرازم کے حامی سیاسی جماعتوں کو قوم مسترد کردے گیمزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.