قومی اسمبلی کی پی اے سی میں پی آئی اے کی بارسلونا اور ہانگ کانگ کیلئے بند پروازوں کا معاملہ زیر بحث آ گیا،
چوہدری پرویز الہٰی کا اجلاس میں پروازوں کی فوری بحالی کا مطالبہ ، کمیٹی نے پرویزالٰہی کی تجویز پر پی آئی اے کے خسارہ پر قابو پانے کیلئے منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں
منگل 24 فروری 2015 22:38
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں (ق) لیگ رکن قومی اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بارسلونا (سپین) اور ہانگ کانگ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بند کرنے کے فیصلے فوری واپس لے کر انہیں بحال کیا جائے۔ منگل کو پی اے سی کے اجلاس میں پی آئی اے کے معاملات پر بحث کے دوران چودھری پرویزالٰہی نے سپین کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہاں عملہ کو تنخواہیں اور کرایوں سمیت دیگر اخراجات ادا کیے جا رہے ہیں جبکہ پروازیں بند کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سے دو لاکھ پاکستانی سپین میں رہتے ہیں، بھرپور ٹریفک کے باعث یہ پروازیں خسارہ میں نہیں تھیں جبکہ پروازیں بند ہونے سے خاص طور پر ڈیڈ باڈیز پاکستان لانے کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑے مسائل پیدا ہو گئے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مسائل پیدا کرنے کی بجائے انہیں سہولتیں فراہم کرے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.