پاکستان کو سیکولر ملک نہیں بننے دینگے، جمعیت علمائے اسلام بلدیاتی انتخابات میں بھر پو ر حصہ لے گی ،مولانا عبدالرؤ ف

منگل 24 فروری 2015 22:44

چارسدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) جمعیت علمائے اسلام تحصیل چارسدہ کے امیر مفتی عبدالرؤ ف شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر ملک نہیں بننے دینگے ، جمعیت علمائے اسلام بلدیاتی انتخابات میں بھر پو ر حصہ لے گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام تحصیل چارسدہ کے مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت تحصیل امیر مفتی عبدالرؤ ف شاکر منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام تحصیل چارسدہ کے جنر ل سیکرٹری مولانا لیا قت علی ، پریس سیکرٹری ڈاکٹر الطاف احمد ، شبیر ، مولانا مدثر نذر ، ہدایت الرحمان ، مولانا محمد طاہر ، مولانا تحمید اللہ ، سالار ثناء اللہ ، قاری جان عالم ، قاری حنیف الرحمان ، قاری رحمت قادر ، قاری ولایت خان، امیر عارف خان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام بلدیاتی انتخابات میں بھر پو حصہ لیکر نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دیگی۔

انہوں نے کہاکہ سہ فریقی اتحاد کے ساتھ ملکر بلدیاتی انتخابات لڑینگے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سیکولر ملک نہیں بننے دینگے اور سیکولر طاقتوں کی بیخ کنی کیلئے عملی جدو جہد کرینگے ۔