سعودی عرب میں روزگار کیلئے آئے ہوئے پاکستانی شہری پاکستان کے سفیر ہیں‘سراج الحق ،
پاکستان اور سعودی عرب اسلام کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے دو اسلامی ملک ہیں ، ریاست مدینہ کے بعد پاکستان وہ اکلوتا ملک ہے جو لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر قائم ہوا‘امیرجماعت اسلامی کا اپنے عزاز میں تقریب سے خطاب
منگل 24 فروری 2015 23:32
لاہو ر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ سعودی عرب میں روزگار کیلئے آئے ہوئے پاکستانی شہری پاکستان کے سفیر ہیں،وہ یہاں بھی اپنے کردار کے ذریعے ملک کا نام روشن کریں اور ملک میں بھی اصلاح قیادت کی کوششوں کا فعال حصہ بنیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی تعمیر و ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہیں بیرون ممالک میں رہتے ہوئے ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہیے، جماعت اسلامی اس ضمن میں بھرپور سعی کرے گی، ہمارے پارلیمانی ادارے خرید و فروخت کی منڈیاں بن گئے ہیں عوام کو بکاوٴ مال بن جانے والے ارکان کو ہمیشہ کے لئے مسترد کردینا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکہ المکرمہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔(جاری ہے)
سراج الحق نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے دو اسلامی ملک ہیں ۔اسلام کا لافانی رشتہ ہمیں ایک دوسرے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے اور اپنی ذات پر اپنے بھائی کو ترجیح دینے پر آمادہ کرتا ہے ۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے بعد پاکستان وہ اکلوتا ملک ہے جو لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔ اپنا وعدہ پورا نہ کرنے کے باعث ہمیں اسلامی ریاست کی برکات حاصل نہیں ہوسکیں۔ سراج الحق نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ سعودی حکومت کے قانون کا مکمل احترام اور پابندی کریں اور اسے ہر چیز پر مقدم رکھتے ہوئے پاکستان کے وقار کو بلند کریں ،انہوں نے سعودی حکومت اور خاص طور پر خادم حرمین شریفین سلطان سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستانی شہریوں کیلئے خصوصی محبت اور شفقت کا اظہار کیا ہے اور انہیں ہر شعبہ زندگی میں خصوصی مراعات حاصل ہیں ۔انہوں نے حرمین شریفین میں مقیم پاکستانی شہریوں کو ہدائت کی کہ وہ حرم کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اپنے لئے دعاؤں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،امن و امان ،دہشت گردی سے نجات اور ملک میں نظام مصطفٰے ﷺ کی نفاذ کیلئے خصوصی دعائیں کریں ۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ وقت بہت قریب ہے جب پاکستان نہ صرف امن کا گہوارہ بنے گا بلکہ دنیا بھر میں قیام امن کیلئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کے مابین ہمہ پہلو تعاون، مشترک اور تعمیری تعلیمی نصاب ، مشترک اقتصادی منڈیاں اور اصلاحی ذرائع ابلاغ کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کے روشن مستقبل کی امید ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.