کراچی، اسپیشل برانچ نے تھانوں میں تعینات افسران کی خفیہ نگرانی شروع
بدھ 25 فروری 2015 16:59
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پولیس کے شعبہ اسپیشل برانچ نے شہر میں تھانوں کی سطح پر تعینات پولیس افسران کی خفیہ نگرانی شروع کر دی ہے اور اس حوالے ایس ایچ اوز ، ایس آئی اوز ، ہیڈ محرر اور تھانوں کی سطح پر دیگر پولیس افسران کی زیر استعمال گاڑیوں ، قیمتی موبائل فون ، رہائش اور دیگر اخراجات کی فہرستیں تیار ہورہی ہیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق شہر کے تھانوں میں تعینات کئی تھانے دار نہ صرف اپنی مالی حیثیت سے بڑھ شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں بلکہ قیمتی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے جبکہ ان کی پرتعیش زندگی گزارنے کے ذرائع کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔
تھانیداروں کے زیر استعمال گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبر کی مدد سے اس بات کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے کہ وہ گاڑیاں ان کی ملکیت میں ہے یا وہ کسی اور کے نام پر ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانیداروں کے ساتھ ساتھ اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسرز(ایس آئی اوز)اور تھانوں کے ہیڈ محرر کی بھی خفیہ فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں کہ وہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق زندگی بسر کر رہیں یا وہ بھی دیگر پولیس افسران کی طرح پر آسائش زندگی بسر کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.