وزیراعظم سینیئر قانون دان اشتر اوصاف علی کو معاون خصوصی برائے قانون، بیرسٹر ظفر اللہ خان کو معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور مقرر کردیا
بدھ 25 فروری 2015 21:14
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سینیئر قانون دان اشتر اوصاف علی کو معاون خصوصی برائے قانون جبکہ بیرسٹر ظفر اللہ خان کو معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور مقرر کردیا ہے۔ ان دونوں کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ درج بالا افراد کی تعیناتی کے باقاعدہ نوٹفیکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
بدھ کے روز جائنٹ سیکرٹری حکومت پاکستان کابینہ ڈویژن کی جانب سے دو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت 1973 ء کے قانون ‘ رولز آف بزنس کے تحت معروف قانون دان اشتر اوصاف علی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے قانون مقرر کیا ہے جن کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
ان کا یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اسی طرح سے بیرسٹر ظفر الله خان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے ان کا عہدہ بھی وزیر مملکت کے برابر ہوگا اور نوٹیفکیشن تقرری کے حوالے سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.