مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میرپور سے 15 مارچ کے انتخابات کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مقابلے میں ارشد محمود غازی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا،
15 مارچ کا دن (ن) لیگ کی کامیابی اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید‘ سردار عتیق اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا یوم حساب ہوگا۔ میرپور کے عوام ان آزمائے ہوئے کھلاڑیوں کو مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود‘ سردار عتیق یا چوہدری مجید نے کبھی بھی بھی میرپور کے عوام کے حقوق کی بات نہیں کی، (ن) لیگ آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان کی کشمیر ہاؤس میں پریس کانفرنس
بدھ 25 فروری 2015 23:13
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 میں 15 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چوہدری اشرف کے مقابلے میں ارشد محمود غازی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا‘ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی منظوری سے جاری کئے گئے انتخابی ٹکٹ کا اعلان بدھ کو (ن) لیگ آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان نے یہاں کشمیر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر غازی ارشد محمود اور دیگر پارٹی قائدین بھی موجود تھے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ 15 مارچ کا دن (ن) لیگ کی کامیابی اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید‘ سردار عتیق اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا یوم حساب ہوگا۔(جاری ہے)
میرپور کے عوام ان آزمائے ہوئے کھلاڑیوں کو مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود‘ سردار عتیق یا چوہدری مجید نے کبھی بھی بھی میرپور کے عوام کے حقوق کی بات نہیں کی۔
میں نے اسمبلی کے فلور سمیت ہر جگہ میرپور کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ بطور وزیراعظم وفاق کیساتھ میرپور کیلئے منگلا ڈیم سے 613 کیوسک پانی کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم برسراقتدار آکر میرپور کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کریں گے۔ نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ ہی میرپور اور آزاد کشمیر کے تمام مسائل حل کرے گی۔ واضح رہے کہ ارشد غازی 2011ء کے عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ کے امیدوار تھے تاہم انہوں نے نواز شریف کا میرپور میں جلسہ منسوخ ہونے پر اپنا ٹکت واپس کردیا تھامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.