صوبے میں ”خادم پنجاب میٹرو وائے فائے نیٹ ورک پروگرام“ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ،
سرکاری سکولوں میں ششم سے دہم جماعت کے سائنس مضامین اور ریاضی کے اساتذہ کو ٹیلبٹس دینے کے پروگرام کی منظوری ، پروگرام کا آغاز ابتدائی طور پر لاہور، راولپنڈی اور ملتان سے کیا جائے گا،طلبا و طالبات کو وائے فائے کی مفت سہولت ملے گی، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحان میں پوزیشن ہولڈر سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات کو بھی ٹیبلٹس دیئے جائیں گے، چھٹی سے دسویں جماعت تک سائنس مضامین اور ریاضی کی تمام کتابیں ڈیجیٹل کردی گئی ہیں ،کتابوں کی سی ڈیز بھی تیار کی گئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ا ہم اقدامات کی منظوری
جمعرات 26 فروری 2015 19:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ا ہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران صوبے میں ”خادم پنجاب میٹرو وائے فائے نیٹ ورک پروگرام“ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ششم سے دہم جماعت کے سائنس مضامین اور ریاضی کے اساتذہ کو ٹیلبٹس دینے کے پروگرام کی منظوری دی گئی۔
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات کو بھی ٹیبلٹس دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر ملتان، راولپنڈی اور لاہور سے ” میٹرووائے فائے نیٹ ورک پروگرام “کا آغاز کیا جائے گا۔(جاری ہے)
پروگرام کے تحت اہم تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، ریلوے سٹیشنز، ائیرپورٹس، میٹرو بس کے روٹس، بس اڈوں اور دیگر مقامات پر وائے فائے کی سہولت فراہم کی جائے گی اور وائے فائے نیٹ ورک پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔
طلبا و طالبات کو وائے فائے استعمال کرنے کی مفت سہولت میسر ہوگی اور اس پروگرام کا مقصد صوبے میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو فروغ دینا ہے کیونکہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بورڈ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے تعاون سے نصابی کتابوں کو ڈیجیٹل کرنے کا پروگرام شروع کیاہے جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے چھٹی سے لے کر دسویں جماعت تک سائنس مضامین اور ریاضی کی تمام کتابیں ڈیجیٹل کردی ہیں جبکہ کتابوں کی سی ڈیز بھی تیار کی گئی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ گڈگورننس یقینی بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے اور محکموں کی استعدادکار میں اضافے کے ساتھ ساتھ اضلاع میں اداروں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور تحصیل و ضلع کی سطح پر بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیلئے پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی محکموں و اضلاع میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے جلد حتمی سفارشات پیش کرے۔ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اہم اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.