ڈھاکہ میں مذہبی انتہا پسندی مخالف بلاگر کو قتل کر دیا گیا
جمعہ 27 فروری 2015 12:11
ڈھاکہ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ مشہور امریکی بلاگر جو مذہبی انتہا پسندی کیخلاف لکھا کرتے تھے کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا پولیس کے مطابق بنگلہ دیشی نژاد امریکی اویجیت روئے کو نامعلوم افراد نے چاقو سے وار کر کے قتل کیا۔ حکام نے بتایا کہ روئے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈھاکہ یونیورسٹی میں کتابی میلے سے واپس آ رہے تھے حملے میں ان کی اہلیہ رفیدہ احمد بھی شدید زخمی ہوئیں۔
پولیس نے بتایا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں تاہم روئے کے اہل خانہ اور دوستوں نے کہاکہ روئے مذہبی انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھاتے تھے اور ان کی ماضی میں دھمکیاں مل چکی تھیں۔ڈھاکہ پولیس کے سربراہ سراج الاسلام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے چھروں سے روئے اور ان کی اہلیہ پر حملہ کیا۔(جاری ہے)
اویجیت روئے کے چھوٹے بھائی انوجیت روئے نے کہا کہ روئے اسی ماہ امریکہ سے واپس بنگلہ دیش لوٹے تھے۔
اوجیت روئے نے مکتو مونا یعنی آزاد ذہن کے نام سے بلاک سائٹ قائم کی تھی جس میں لبرل سکیولر تحریر شائع کی جاتی تھی۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ روئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کتابی میلے سے سائیکل رکشہ پر واپس اپنے مکان جا رہے تھے جب دو حملہ آوروں نے ان کو سائیکل رکشہ سے اتارا ہے اور اور چھروں سے کئی وار کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.