سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں کا ریکارڈ طلب کرلیا
جمعہ 27 فروری 2015 14:42
کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں کا ریکارڈ طلب کرلیا، ایس ایس پی پر لگنے والے الزامات کی انکوائری کیلئے جوڈیشنل کمیٹی بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس امیر مسلم ہانی اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے انیس الرحمن سومرو کے والد انور سومرو کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری برانچ میں کی۔
سماعت کے دوران آئی جی سندھ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آئی جی سندھ سے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ جن افسران پر سنگین الزامات ہیں ان کو کیسے تعینات کیا گیا جس پر آئی جی سندھ عدالت کو کوئی مناسب جواب نہ دے سکے۔(جاری ہے)
کارروائی کے دوران جسٹس امیر مسلم ہانی نے کہا کہ پولیس میں اچھے افسران بھی موجود ہیں، ہم جانتے ہیں کہ ان افسران میں سے کئی شہید بھی ہوچکے ہیں لیکن پولیس میں موجود کالی بھیڑوں نے پورا سسٹم خراب کر رکھا ہے۔
عدالت نے آئی جی سندھ کو حک مدیا کہ پولیس میں موجود ایسے پولیس افسران واہلکاروں کی رپورٹ عدالت میں 3 ماہ کے اندر پیش کی جائے جن پر مقدمات درج ہیں یا وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ عدالت نے انیس الرحمن مبینہ پولیس مقابلے میں ملوث سابق ایس ایچ او سچل شعیب صدیقی اور اسحاق کو کہیں بھی تعینات نہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے مدعی انور سومرو کو دھمکیاں دینے پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کیلئے ایڈیشنل سیشن جج جنوبی پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار کمیٹی کے سامنے پیش ہوں اور کمیٹی مکمل انکوائری کرکے ایک ماہ کے انر رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ عدالت نے انیس الرحمن مقدمہ کی انکوائری بھی تبدیل کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے حوالے کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.