شہر یوں کی جان و مال کی حفا ظت حکومت ،ادروں کی بنیادی ذمہ داری ہے،میاں محمد اسلم،
آئے روزجرائم پیشہ افرد دن دیہاڑے شہریوں کی گا ڑیا ں روک کر انھیں رقم اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے ہیں ، جب تک پولیس اور دیگر ادارے عوام کے خا دم بن کر کا م نہیں کر یں گے ملک میں جرائم پیشہ افرد کا قلع قمہ نہیں ہو سکے گا،عوامی اجتماعات سے خطاب ،شہریوں سے ملاقات کے مو قع پر گفتگو
جمعہ 27 فروری 2015 23:21
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی پا کستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے اسلام آباد کے جی ٹین، جی الیون سیکٹرز میں ڈکیتیوں اور جرائم کی بڑ ھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی دارالحکو مت کے سیکٹرز میں عوام کے جان و مال کا محفوط نہ ہو نا لمحہ فکر یہ ہے انھوں نے کہا آئے روزجرائم پیشہ افرد دن دیہاڑے شہریوں کی گا ڑیا ں روک کر انھیں رقم اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی ٹین ،الیون اور جی پندرہ میں رابطہ عوام اجتماعات اور شہریوں سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر میاں محمد رمضان ، نمیر حسن مد نی اور عارف قریشی اور کار کنان کی بری تعداد بھی مو جو د تھی ۔(جاری ہے)
میاں محمد اسلم نے کہا کسی بھی ریاست میں شہر یوں کی جان و مال کی حفا ظت حکومت اور اس کے ادروں کی بنیادی ذمہ داری ہو تی ہے جب تک پولیس اور دیگر ادارے عوام کے خا دم بن کر کا م نہیں کر یں گے ملک میں جرائم پیشہ افرد کا قلع قمہ نہیں ہو سکے گا سیکیورٹی کے حصار میں گھرے دارالحکو مت میں دن دیہاڑے عوام کا جان و مال سے محروم ہو نا پولیس اور سیکیورٹی ادروں کی کار کر دگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
میاں محمد اسلم نے انتظامیہ سے مطالبہ کی کہ وہ شہر یوں کو لوٹنے والے افرد کی گر فتاری کے لیے سنجیدہ اقدا مات کر یں تا کہ عوام میں پایا جا نے والا خو ف و ہراس ختم اور شہر ی سکھ کا سانس لے سکیں۔ میاں محمد اسلم نے وزیر داخلہ اورآئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے لیے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.