کراچی، لیاری میں دہشت گردوں کا دستی بموں سے حملہ،ایک بچہ جاں بحق،7 افراد زخمی
پیر 2 مارچ 2015 16:07
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقے لیاری میں مرزا آدم خیل روڈ پر دہشت گردوں کا دستی بموں سے حملہ، ایک بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز دہشت گردوں نے لیاری میں مرزاآدم خیل روڈ پر دستی بموں سے حملے کئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس حملے میں ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیاری سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بچے اور عورتیں شامل ہیں جن میں2 کی حالت نازک ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔واقعہ کے بھاری مقدار میں پولیس اور رینجرز اہلکار پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مرزا آدم خیل روڈ پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔پولیس نے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ،آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکیمزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.