پنجابی طالبان پنجاب حکومت کے چہیتے ہیں،فوج نہ ہوتی تو تاجر سیاستدان ملک بیچ کر کھا چکے ہوتے‘ صاحبزادہ حامد رضا
پیر 2 مارچ 2015 17:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پنجابی طالبان پنجاب حکومت کے چہیتے ہیں،فوج نہ ہوتی تو تاجر سیاستدان ملک بیچ کر کھا چکے ہوتے، اہل حق نفاذ شریعت کیلئے بلٹ کے بجائے بیلٹ پر یقین رکھتے ہیں، دہشتگردی کی مخالف جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،تاجرانہ جمہوریت سے عوام نہیں صرف حکام کو فائدہ پہنچا ہے، عالمی گریٹ گیم کے تحت پاکستان کے حالات خراب کئے جارہے ہیں،بلوچستان اور کراچی کی بد امنی پاکستان دشمن عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے،کرکٹ بورڈمیں اوپر سے نیچے تک کرپشن ہے،کرکٹ کی سمجھ رکھنے والے کو کرکٹ کی باگ دوڑ دی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں تنظیمات اہل سنت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اللہ نے حکمرانوں کو اقتدار دے کر ان سے عقل چھین لی ہے۔حکمرانوں کی غیر سنجیدگی قومی مسائل کی جڑ ہے۔طالبان فساد فی الارض کے مجرم ہیں۔بے گناہ کو قتل کرنا جنت نہیں جہنم کا راستہ ہے۔موت کے سوداگروں سے ہمدردی رکھنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
حکومت دہشتگردی میں ملوث مدارس کے نام قوم کے سامنے پیش کرے۔قومی خزانہ لوٹنے والوں کا بے رحم احتساب کئے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔احتساب کا مئوثر نظام وضع نہ ہونا المیہ ہے۔ ساٹھ ہزار پاکستانیوں کے بے رحم قاتل مجاہد نہیں پاکستان کے غدار اور اسلام کے باغی ہیں۔جماعت اسلامی اور جے یو آئی طالبان کے سیاسی ونگ ہیں۔حکومت کے قیام کے ڈیڑھ سال بعد بھی وزیر خارجہ کا تقرر نہ ہونا حکومتی نا اہلی ہے۔پر امن اور محب وطن اہل سنت کے خلاف پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائیوں سے انتشار پھیل رہاہے۔پنجاب حکومت پر امن علماء کی پکڑ دھکڑ سے حالات خراب کرنے پر تلی ہو ئی ہے۔ایمپلی فائر آرڈیننس میں لاؤڈ سپیکر پر درود و سلام پڑھنے کی پابندی واپس لینے کا دو ٹوک اعلان کیا جائے۔اتحاد اہل سنت وقت کی اہم ضرورت ہے۔یارسو ل اللہ ﷺکہنے والے نبی ﷺ ک جھنڈے تلے متحد ہو جائیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.