سینیٹ انتخابات ،سند ھ میں تمام نشستوں پر بلامقابلہ انتخاب کی کوششیں ناکام ہوگئیں ،
عبدالرحمن ملک اور عبداللطیف انصاری کو مشکلات درپیش ، تحریک انصاف کے ووٹ اہمیت اختیار کرگئے، آصف زرداری نے عمران خان سے تعاون مانگ لیا، پیر صدرالدین شاہ راشدی تحریک انصاف کی قیادت کو اپنے امیدوار کے حق میں راضی کرنے کے لیے کئی روز سے کوشاں ،ذرائع
پیر 2 مارچ 2015 21:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) سینیٹ کے انتخابات کے لیے میدان سج گیا ہے ۔سند ھ میں تمام نشستوں پر بلامقابلہ انتخاب کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک اور عبداللطیف انصاری کو مشکلات درپیش ہیں ۔جبکہ تحریک انصاف کے چار ووٹ انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے ریٹائرہونے کی مدت پیر کو ختم ہوگئی ۔
اب جنرل 7نشستوں کے لیے 8امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ،جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالرحمن ملک ،سلیم ایچ مانڈوی والا ،اسلام الدین شیخ ،عبداللطیف انصاری ،انجینئر گیان چند ،متحدہ قومی موومنٹ کے میاں محمد عتیق شیخ ،خوش بخت شجاعت اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے امام الدین شوقین شامل ہیں ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے حلقوں میں عبدالرحمن ملک اور عبداللطیف انصاری کو کمزور امیدوار قرار دیا جارہا ہے اور امکان یہی ہے کہ اصل مقابلہ عبدالرحمن ملک ،عبداللطیف انصاری اور امام الدین شوقین کے درمیان ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں آصف علی زرداری نے عمران خان کو سندھ میں سینیٹ انتخابات کے لیے تعاون کے لیے کہا ہے ۔جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (فنکشنل)کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر پیر صدرالدین شاہ راشدی تحریک انصاف کی قیادت کو اپنے امیدوار کے حق میں راضی کرنے کے لیے کئی روز سے کوشاں ہیں ۔مسلم لیگ (ف)کے ذرائع کے دعوے کے مطابق قوی امید ہے کہ تحریک انصاف ہمارے امیدوار کی حمایت کرے گی ۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کے متعدد ارکان نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور مسلم لیگ (ن) پہلے ہی حمایت کرچکی ہے ۔مجموعی صورت حال میں مسلم لیگ (فنکشنل) کے امیدوار کا پلڑا ان کے دعوے کے مطابق بھاری نظر آتا ہے ۔یاد رہے کہ سندھ میں ایک جنرل نشست کے لیے 20.88ووٹ درکار ہیں ۔ٹیکنو کریٹس اور خواتین کی نشستوں پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.