ہارس ٹریڈنگ آئینی تر میم کے ذریعے نہیں ،جماعتوں کے مضبوط فیصلوں سے روکی جا سکتی ہے ‘ جے یو آئی (ف،)
جمہوریت کے خلاف سازشیں کر نے والوں کو آج جمہوریت کی بات نہیں کر نی چاہیے ‘ رہنماؤں کا مشترکہ بیان
پیر 2 مارچ 2015 21:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) ہارس ٹریڈنگ آئینی تر میم کے ذریعے نہیں بلکہ جماعتوں کے مضبوط فیصلوں سے روکی جا سکتی ہے جن لوگوں کو اپنے ہی لو گوں پر اعتماد نہیں وہ عوام کو کیا اعتماد دے سکتے ہیں،مو لا نا فضل الرحمن نے ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کی ہے ،کپتان کو ٹکٹیں دیتے وقت خریدو فروخت والے نظر نہیں آئے تھے جس پر اب وہ شور کر رہے ہیں ، پیسے کی سیا ست کا کھیل کس نے کھیلا ہے یہ سب جا نتے ہیں۔
ان خیا لا ت کا اظہار جے یو آئی (ف)کے رہنماؤں مو لانا محمد یوسف، مو لا نا محمد امجد خان ، محمد اسلم غوری ،مفتی ابرار احمد ،الحاج شمس الرحمن شمسی نے پی ٹی آئی کے راہنماؤں کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہیں ۔ رہنماؤں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کر نے والوں کو آج جمہوریت کی بات نہیں کر نی چاہیے ۔(جاری ہے)
انہوں کہا کہ کسی پارٹی کے دستور میں تر میم بھی بہت سوچ سمجھ کے کی جاتی ہے اب نئی تر میم پا کستان کے دستور میں کی جارہی ہے جو کسی ایک جماعت کی خواہش پر کیسے ممکن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیسے کا کھیل کھیلنے والوں کے خلاف تو جماعتوں کو کاروائی کر نی چاہیے ایسے لو گوں کو تو اسمبلی کا منمبر بھی نہیں ہو نا چاہیے ۔مو لا نا فضل الرحمن اور ان کی جماعت پورے اعتماد کے ساتھ اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جن لو گوں اعتماد نہیں ہو تا وہ دوسروں کی بیساکھی کا سہارا لینے کی کوشش کرتے ہیں ۔پی ٹی آئی کو پہلے قومی اسمبلی نا منظور اور خیبر اسمبلی منظور اور اب سینٹ بھی منظور یہ نعرے قوم کی سمجھ سے با لا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نعروں کی تبدیلیا ں یہ بتا رہی ہیں قوم کے مفاد کے لیئے نہیں بلکہ اپنے مفاد کے لیئے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیئے ہر جماعت اپنی سطح پر کردار ادا کر نا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.