چترال میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ، لوٹکوہ، گرم چشمہ روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند
پیر 2 مارچ 2015 23:27
چترال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) چترال اور مضافات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلسہ جاری ہے ۔ چترال کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جبکہ زیریں چترال میں بارش جاری ہے۔ جس کی جہ سے سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوا ہے۔گرم چشمہ کا سڑک روئی کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہے جس کی وجہ سے چالیس ہزار نفوس پر مشتمل وادی لوٹکوہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامان ہے۔
مسلسل بارشوں اور برف باری کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ سردی کی شدت میں شدید اضافے کے باعث لوگ گھروں میں آگ جلاکر گرم ہوتے ہیں جبکہ سڑکیں سنسان پڑی ہیں اور بازار میں بھی بہت کم رش تھا ۔ بازار میں گاہک نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر دکانیں بند رہی۔(جاری ہے)
جبکہ لواری ٹاپ پچھلے ماہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوچکا ہے تاہم لواری ٹنل میں ہفتے میں دو دن مسافر وں کی سفر کی اجازت دی جاتی ہے۔
شدید بر ف باری کے باعث چترال کو گلگلت بلتستان سے ملانے والا سڑک شندور ٹاپ بھی ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہے ۔مسلسل بارش کے بعد زلزلہ سے بروز میں دو مکانات گھر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ندی نالوں میں پہاڑوں سے پانی سیلاب کی صورت میں بہنے سے اکثر سڑکوں پر ملبہ جمع ہوا ہے جس سے لوگوں کو آنے جانے میں نہایت مشکلات کا سامنا ہے مگر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے چھپ کی سادھ لی ہوئی ہے اور ان سڑکوں سے ملبہ ہٹانے میں تاحال ناکام رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دن مزید برف باری اور بارش کا امکان ہے۔برف باری اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے چترال میں بائی پاس روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے ایک شحص جاں بحق جبکہ ایک زحمی ہوا۔مزید اہم خبریں
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.