قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رانا ثناء الله خاں کے دست راست چوہدری علی اصغر بھولا گجر سابق ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے قتل میں ملوث مزیدملزمان کی گرفتاریوں کا فیصلہ ، سابق ایس پی سی آئی ائے ضمیر الحق کوبھی مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا
منگل 3 مارچ 2015 14:41
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں کے دست راست چوہدری علی اصغر بھولا گجر سابق ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے قتل میں ملوث مزیدملزمان کی گرفتاریوں کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ سابق ایس پی سی آئی ائے ضمیر الحق کوبھی مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا اورتھانہ جھنگ باراز کے سابق ایس ایچ اہ رانا فرخ وحید جو کہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اس کی انٹر پول پولیس کے ذریعے گرفتاری متوقع ہے ،اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
03مارچ۔2015ء کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری علی اصغر بھولا گجر جنہیں کچھ روز قبل بیرون جھنگ بازار کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ان ک قتل میں ملوث ہونے کے شعبہ میں اب تک مبینہ طور20 سے زائدفراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ،تھانہ جھنگ باراز کے سابق ایس ایچ اہ رانا فرح وحید کے گن مین راناطارق کے علاوہ سابق یوسی ناظم چوہدری انجم نیاز سمیت 11افرادکو بھی پہلے ہی گرفتار کرکے لاہور منتقل کر دیا گیاجہاں انہوں نے اہم تفتیش انکشافات کئے ہیں مبینہ طور پر قتل میں ملوث ایک گرفتار ملزم سے بھاری نقدی برآمد ہوئی اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ سابق ایس ایچ او کے حکم پر 30زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے جبکہ یوسی ناظم چوہدری انجم نیاز نے اس قتل بارے اہم انکشافات کئے ہیں جن کی روشنی میں سابق ایس پی سی آئی اے اور موجودہ ڈی پی او مظفر گڑھ رائے ضمیر الحق کوبھی مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے لاہور میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے ،ذرائع کے مطابق گرفتارسابق ناظم نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ایک ایس ایچ او کو بھی قتل کرنے کا منصوبہ تھا تاہم بھولا گجر کو قتل کرنے کے باعث وہ محفوظ رہا، ،علاوہ ازیں تھانہ جھنگ باراز کے سابق ایس ایچ اہ رانا فرخ وحید جو کہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اس کو انٹر پول پولیس کے ذریعے پاکستان واپس لانے کی تیار ی کر لی گئی ہے ،اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.