وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر بیساکھی میلہ کے تمام تر انتظامات فو ل پروف ہونگے ‘ صدیق الفاروق ،
یاتریوں کو انکے مقدس پانی امرت جل کی ایک ایک لیٹر کی دس ہزار بوتلیں بھی دی جائینگی ،دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہو گا، دنیا بھر سے آئے مہمانوں کو تحفظ ،سہولیات دینا ہمارا مذہبی فریضہ ہے ،کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ
منگل 3 مارچ 2015 19:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر بیساکھی میلہ کے تمام تر انتظامات فو ل پروف ہوں گے اوریاتریوں کو انکے مقدس پانی امرت جل کی ایک ایک لیٹر کی دس ہزار بوتلیں بھی دی جائینگی جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کو سیکورٹی ،رہائش ،اور میڈیکل سمیت تمام سہولیات پہلے سے بہتر اور مثالی ہونگیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہو ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آفس میں بیساکھی میلہ کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی انتظامی اجلاس جس میں سردار شام سنگھ، سیکرٹری بورڈخالد علی ، حساس اداروں، امور داخلہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او،ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس، اظہر نذیر سلہری، پی آر او عامر حسین ہاشمی سمیت واپڈا کسٹمز،ریلوے ،اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ سکھ یاتریوں کی رہائش سفر ،لنگر ،اور میڈیکل کی سہولیات کو پہلے سے بہتر اور مثالی بنایا جائے گا،میڈیکل کی سہولیات کے لیے ہلال احمر اور ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی خدمات حاصل کی جائیں گی،لوڈ شیدنگ کی صورت میں جنریٹرز موجود ہو نگے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.