وزیراعلی سندھ کی کوآرڈی نیٹر نادیہ گبول کا محکمہ انسانی حقوق کراچی دفتر کا اچانک دورہ ، غیر حاضرملازمین پر سخت برہمی کااظہار
منگل 3 مارچ 2015 19:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وزیراعلی سندھ کی کوآرڈینیٹربرائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے محکمہ انسانی حقوق کراچی دفتر کا اچانک دورہ کیا، غیر حاضرملازمین پر سخت برہمی کااظہار اورایڈمنسٹریٹرمحکمہ انسانی حقوق کو ہدایت دیں کہ محکمہ میں سوفیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے اورغیرحاضرملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔
اس موقع پرایڈمسنٹریٹرمحکمہ انسانی حقوق کراچی نے محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ تشہری مہم،آگاہی پروگرامز،اوردیگراقدامات کے باعث دیہی علاقوں سمیت دیگرشہروں سے انسانی حقوق سے متعلق شکایات درج کرانے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،اس موقع پرنادیہ گبول نے شکایت سیل میں بیٹھ کرآنے والی کالزبھی سنی اور ان کو تیزی سے حل کرنے کی ہدایت بھی دیں،وزیراعلی سندھ کی کوآرڈینیٹربرائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹرمحکمہ انسانی حقوق اشفاق احمد نے ملازمین کی حاضری،کارکردگی،انسانی حقوق سے متعلق شکایات کی تفصیل اوردیگر معاملات سے آگاہ کیا اوربتایا کہ تشہیری مہم، کھلی کچہری،سرپرائزویزٹس اوردیگراقدامات سے عوام میں آگاہی پیداہوئی ہے اورروزانہ موصو ل ہونے والی کالز اوردرخواستیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ سندھ کے عوام نے محکمہ انسانی حقوق کو اپنا محافظ اورمعاون تسلیم کرلیا ہے اور وہ اپنی مسائل کے لیے محکمہ انسانی حقوق سے رجوع کررہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ محکمہ کی لیگل ایڈاورمیڈیکل ایڈٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں کا دورہ کرتی ہیں اورشکایتوں کے ازالے کے لیے مختلف تجاویزمرتب کرنے کے ساتھ ساتھ اچھے معاون کا بھی کردار ادا کرتی ہیں جس کے باعث عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.