جماعت اسلامی کے 8مارچ کو ہونیوالے” خواتین کنونشن “کی تیاریاں بھرپورانداز سے جاری ہیں،حقوق نسواں کی بات کرنیوالے خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ نہیں کررہے ہیں،ملازمت پیشہ خواتین کوہراساں کرنااور گھریلوخواتین پر تشددسماجی المیہ ہے
امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ کا بیان
بدھ 4 مارچ 2015 17:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے کہاہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار کوجھٹلایانہیں جاسکتا۔بہترین خاندان کے لئے اولادکی تربیت کافریضہ اسلام نے خواتین کے سپردکیاہے اور اسے اعلیٰ مقام عطاء کیا ہے۔
آج بدقسمتی سے پاکستان میں خواتین کے ساتھ نارواسلوک کیاجارہا ہے۔بدھ کو اپنے مشترکہ بیان میں انھوں نے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین کے آئے روزہراساں کرنے کی خبریں بھی قومی ومقامی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیاکی زینت بنتی رہتی ہیں۔حقوق نسواں کی بات کرنے والے ان کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے کچھ نہیں کررہے ۔جماعت اسلامی 8مارچ کو”عالمی یوم خواتین“کے حوالے سے فٹ بال گراؤنڈ وحدت روڈپرعظیم الشان ”خواتین کنونشن“منعقد کررہی ہے جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.