سینیٹر سعید غنی کا قطرسے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کی تفصیلات ایوان میں پیش نہ کرنے پر شدید احتجاج ،
حکومت نے ایس این جی پی ایل اور دیگر سے معاہدوں کے بغیر کام کا آغاز کیا تو بہت بڑا نقصان ہوگا‘ حکومت قطر سے ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے لائے ، نکتہ اعتراض پر اظہار خیال، قطر سے ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے کافی کام ہو چکا ،معاملے پر ایوان میں تحریک یا توجہ دلاؤ نوٹس آئیگا تو تفصیل سے جواب دیا جائیگا، سرتاج عزیز کا جواب
بدھ 4 مارچ 2015 20:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے قطرسے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کی تفصیلات ایوان میں پیش نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایس این جی پی ایل اور دیگر سے معاہدوں کے بغیر کام کا آغاز کیا تو بہت بڑا نقصان ہوگا‘ حکومت قطر سے ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے لائے جبکہوزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے کافی کام ہو چکا ہے۔
ا اس معاملے پر ایوان میں تحریک یا توجہ دلاؤ نوٹس آئے گا تو تفصیل سے اس کا جواب دیا جائے گا۔ بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ایل این جی کی قیمتوں کے حوالے سے کئی بار اس ایوان میں معاملہ اٹھایا گیا لیکن یہی کہا گیا کہ جب اس کا آغاز ہوگا تو قیمتوں کا تعین کیا جائے گا‘ حکومت نے ایس این جی پی ایل اور دیگر سے معاہدوں کے بغیر کام کا آغاز کیا تو بہت بڑا نقصان ہوگا‘ حکومت قطر سے ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے لائے جس کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کی درآمد پر کافی کام ہو چکا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.