خیبر پختونخوا حکومت نے ابتدائی طور پر دو سو حساس ترین مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوانے کے حوالے سے تفصیلات وزارت داخلہ کو ارسال کر دی
بدھ 4 مارچ 2015 23:41
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے ابتدائی طور پر دو سو حساس ترین مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوانے کے حوالے سے تفصیلات وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔پشاور ، سوات ، اور کوہاٹ میں ممکنہ طور پر فوجی عدالتیں قائم کر دی جائیگی ۔ 423مقدمات میں ابتدائی طور پر دو سو مقدمات ارسال کر دیئے گئے ہیں جبکہ مزید 223مقدمات کی چھان بین کی جا رہی ہیں ۔
اور چھان بین کے بعد اسے وزارت داخلہ کو ارسال کر دیئے جائینگے ۔(جاری ہے)
صوبے میں تین فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے پشاور سمیت تین اضلاع میں جگہ کی تقرری بھی خفیہ طور پر کر دی گئی ہے ۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مقدمات کو ارسال کرنے کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنل اور ڈائریکٹر جنرل پراسیکویشن پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل د ی تھی تمام کیسز کی چھان بین کر رہی ہے خود کش حملوں ، دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوائے جا رہے ہیں ۔
صوبائی دارلحکومت پشاور میں دہشت گردی کے تمام اہم حساس ترین مقدمات بھی بھیجوائے جا رہے ہیں ۔ ابتدائی فہرست میں ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان مالاکنڈ اور درہ آدم خیل کے کیسز بھیجوائے جائینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.