کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف آپریشن جا ری قید، جرما نے اور سزائیں
جمعرات 5 مارچ 2015 17:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری ہے جس کے تحت دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیاء خوردنوش سرکا ری نر خنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر55دکا نداروں کا چالان89ہزار500روپے جرمانہ عائدکیا گیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کیے گئے ان میں لیاقت آباد۔
گلبرگ۔ناظم آباد۔نارتھ ناظم آباد۔نیو کراچی۔مراد میمن ۔ماڈل کالونی۔شاہ فیصل۔صدر۔آرام باغ۔سول لائن۔گارڈن۔ہاربر۔جمشید کوارٹر۔گلزارہجری۔اورنگی ٹاؤن ۔بلدیہ ٹاؤ ن۔ لا نڈھی ۔شاہ فیصل ۔ائیر پورٹ۔(جاری ہے)
ساوتھ ۔سینٹرل ۔ویسٹ ۔ایسٹ ۔ملیر ۔کو رنگی کے علاقے شامل ہیں ۔شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرزکی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 25دودھ فروش ۔
02پھل فروش۔11سبزی فروش ۔12اشیا ء خوردنوشوں۔05مرغی فروشوں کے خلاف چالان کیے گئے ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔ گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن اس وقت تک جا ری رہیگا ، جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکاری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جسکے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں بتد ریج نیچے آتی جا رہی ہیں اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.