کاروباری برادری کیساتھ مل کر شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی ،سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی
جمعرات 5 مارچ 2015 20:23
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی اسراراحمد خان عباسی نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کیساتھ مل کر شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی ،بھتہ کی کال ریسیو ہونے پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور تاجروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ شہر میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہو ، امن و امان کی موجود ہ صورتحال پرراولپنڈی چیمبر کی تشویش سے آگاہ ہیں ، پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے انشااللہ جلد ہی راولپنڈی کو کرائم فری سٹی بنانے میں کامیاب ہونگے۔
ان خیالات کا اظہا رانہوں اپنے آفس میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،وفد کی قیادت چیمبر کے صدر سید اسد مشہدی کر رہے تھے جبکہ سابق صدور سہیل الطاف ،ایس ایم نسیم ،سینئر نائب صدر میاں ہمایوں پرویز ، نائب صدر صبور ملک ،اراکین مجلس عاملہ بدرہارون ،ثاقب رفیق اور دیگر بھی وفد میں شامل تھے۔(جاری ہے)
سی پی او نے کہا کہ تاجر طبقہ ایسے واقعات کا زیادہ نشانہ بنتا ہے اور پولیس کی یہ ذمہ دار ی ہے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ،محدود وسائل کے باعث اور پولیس کی کوششوں کے باوجود بھی بعض اوقات واقعات رونما ہو جاتے ہیں ،کاروباری برادری پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے واقعات کو پولیس کے علم میں لائے تو ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں آسانی ہو گی،سی پی او نے وفد کو یقین دلایا کہ پولیس جلد ہی شہر کا امن بحال کرے گی اور راولپنڈی کو امن سکون کا گہوارا بنایا جائے گا اس سے قبل صدر چیمبر سید اسد مشہدی نے شہر میں جرائم کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اغواء برائے تاوان ، چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں شدت آئی ہے اور جس کا نشانہ کاروباری برادری ہی بنی ہے ، انہوں نے کہا کاروباری برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے اور اگر تاجر طبقہ کو اس طرح ہراساں کیا جاتا رہا تو ملک کی اقتصادی ترقی بُری طرح متاثرہوگی صدر آر سی سی آئی نے بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کے عزم پر سی پی او کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری پُر امید ہے کہ ایسے گھناؤنے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے ۔
انہوں نے سی پی او اسرار احمد خان کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور چیمبر کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا/sمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.