کراچی ،سٹی کورٹ کے مال خانے میں دھماکا ،کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا
جمعرات 5 مارچ 2015 20:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) سٹی کورٹ کے مال خانے میں دھماکا ہوا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں واقع مختلف عدالتوں میں مقدمات کی سماعت جاری تھی کہ مال خانے سے زوردار دھماکا سنا گیا۔ دھماکے کی آواز سن کر عدالت میں افرا تفری پھیل گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا مال خانے میں موجود ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان میں موجود بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے، دھماکے کے وقت وہاں نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد پولیس نے سٹی کورٹ کی سیکیورٹی سخت کردی ہے اس کے علاوہ اطراف کے علاقوں میں تعینات نفری کو بھی بڑھا دیا ہے۔پولیس کے مطابق سٹی کورٹ مال خانے میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی نگرانی میں صفائی جاری تھی جس میں زائدالمعیاد اشیا مال خانے سے باہر نکالی گئیں،اسی دوران کیمیکل سے بھری بوتل سڑک پرگرنے کے باعث دھماکہ ہوا،دھماکے کے نتیجے میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس اورریجرزبھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کرلیا گیا،بم ڈسپوزل یونٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اورعلاقے کو کلیئرقراردیدیا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔(جاری ہے)
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.