ایم کیو ایم نے سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا سیاسی نظام میں ہم نے صاف ستھری سیاست کی ہے، فیصل سبزواری ،
بھیڑ بکریوں کی طرح ووٹوں کی خریداری کی روایت کا خاتمہ کیا ہے، ہمارے امیدوار اپنے بل بوتے پر100 فیصد اپنے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں
جمعرات 5 مارچ 2015 21:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے موجودہ سینیٹ کے انتخابات میں سندھ میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں آلائشوں کی سیاست کی بجائے ہم نے صاف ستھری سیاست کی ہے اوربھیڑ بکریوں کی طرح ووٹوں کی خریداری کی روایت کا خاتمہ کیا ہے۔
ہمارے امیدوار اپنے بل بوتے پر100 فیصد اپنے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور یہ ہمارے قائد الطاف حسین کے فکر و فلسفہ کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو جنرل نشست پر سینیٹربنانے کا سہرا بھی قائد تحریک کے سر ہے اور اس پر ملک بھر کی خواتین کو فخر ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پرسندھ سے نومنتخب سینیٹرز میاں محمد عتیق اور خوش بخت شجاعت کے علاوہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی خواتین و مرد ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ گذشتہ رات تک سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے جو معاملات اور باتیں گردش کر رہی تھیں ، اس ماحول میں ایم کیو ایم نے ثابت کردیا کہ سندھ میں ان کے دونوں امیدواروں کی کامیابی میں نہ کوئی پیسہ چلا اور نہ ہی کوئی ایم کیو ایم کے ارکان کی ہارس ٹریڈنگ کی کوئی افواہ آئی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام حق پرست ارکان اسمبلی نے پرسکون اور بلا کسی دباؤ کے اس انتخابات میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ ہم نے اپنے دونوں امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار بھی کروایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.