فاٹا سے متعلق آرڈیننس حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،وزیراعظم کی ایڈوائس پر جاری آرڈیننس اگر غیر قانونی قرار دے دیا گیا تو نواز شریف کو حکومت چھوڑنی پڑسکتی ہے، عوام کا سینیٹ سے اعتبار اٹھ چکا ہے، ملک و قوم کے ساتھ مذاق کرنیوالوں کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے،
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کی نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 6 مارچ 2015 00:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فاٹا کے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدراتی آرڈیننس حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، وزیراعظم کی ایڈوائس پر جاری آرڈیننس اگر غیر قانونی قرار دے دیا گیا تو نواز شریف کو حکومت چھوڑنی پڑسکتی ہے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے فاٹا سینیٹ الیکشن سے متعلق صدراتی آرڈیننس کے غیرقانونی و غیرآئینی ہونے سے متعلق ذمہ داری وفاق اور صدر پر ڈال دی ۔
کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن بااختیار ہے، آئینی ذمہ داری پوری کرے، آرڈیننس غیر قانونی قرار دیئے جانے پر وزیراعظم کو حکومت چھوڑنی پڑسکتی ہے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عوام کا سینیٹ سے اعتبار اٹھ چکا ہے، ملک و قوم کے ساتھ مذاق کرنیوالوں کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.