سینٹ الیکشن سے ضلع صوابی کی قسمت جاگ اُٹھی ایک خاتون سمیت ضلع صوابی سے تین سینیٹرز منتخب
جمعہ 6 مارچ 2015 17:46
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) سینٹ الیکشن سے ضلع صوابی کی قسمت جاگ اُٹھی ایک خاتون سمیت ضلع صوابی سے تین سینیٹرز منتخب ہو گئے۔ جمعرات کے روز ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والوں میں تین منتخب سینیٹر ز یعنی اے این پی کی ستارہ آیاز ، پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت خان ترکئی اور متحدہ قومی مومنٹ کے بیرسٹر محمد علی سیف کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔
نو منتخب سینیٹر ستارہ آیاز جس کا تعلق صوابی کے گاؤں جھنڈا سے ہے نے 2001کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں سے الیکشن لڑ کر ضلع کونسل صوابی کی رکن منتخب ہو چکی تھی اسی طرح 2007کے عام انتخابات میں اے این پی ہی کی ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص سیٹ سے صوبائی اسمبلی کی رکن بنی اور پارٹی قیادت نے اسے صوبائی کابینہ میں سماجی و بہبود اور خواتین حقوق کی وزارت سونپی اس بار پارٹی کے صدر اسفند یار ولی خان ، صوبائی صدر امیر حیدر خان ہو تی اور دیگر قائدین نے خواتین کی مخصوص سیٹ سے پارٹی کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے لئے ٹکٹ جاری کر دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.