صوبے میں کہیں بھی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا ،میر سرفراز بگٹی ،بریگیڈئیر طاہر محمود،مختلف علاقوں میں ایف سی نے سرچ آپریشن کر شرپسندوں کے مذموم مقاصد خاک میں ملائے ، شمالی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کے باعث بعض دہشت گرد فرر ہوکر بلوچستان آئے ہیں، ہتھیارپھینکے والوں کیلئے معافی کااعلان کر رکھا ہے، صوبائی وزیر داخلہ کی ڈی آئی جی فرنٹیر کور بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 6 مارچ 2015 18:13
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور ڈی آئی جی فرنٹیر کور بلو چستان بریگیڈئیر طاہر محمودنے کہا کہ صوبے میں کہیں بھی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا ، شمالی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کے باعث بعض دہشت گرد فرر ہوکر بلوچستان آئے ہیں، مختلف علاقوں میں ایف سی نے سرچ آپریشن کر شرپسندوں کے مذموم مقاصد خاک میں ملائے ،حکومت نے ہتھیارپھینکے والوں کیلئے معافی کااعلان کر رکھا ہے۔
جمعہ کو ایف سی مددگار سینٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیاب کارروائیوں نے شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملادیا ہے جب ان شکست خوردہ عناصر کو آپریشن ضرب عضب کے خلاف منہ کی کھانی پڑی اورانہیں کہیں سرچھپانے کی جگہ نہ ملی تو انہوں نے ملک کے دوسرے حصوں بالخصوص بلوچستان میں بدامنی اور بے چینی پھیلانے کی منصوبہ بندی کی شرپسند عناصر نے 23مارچ کے موقع پر زیادہ سے زیادہ اسلحہ و گولہ بارود بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منتقل کیا تاکہ صوبے کے معصوم اور بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی جاسکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.