عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے صاف پانی پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے،منصوبے کے تحت صاف پانی سہولت سینٹرز قائم ہوں گے، واٹر فلٹریشن پلانٹس چلانے کیلئے سولر پینلز لگائے جائیں گے، 2017ء تک پنجاب کی اکثریتی آبادی تک صاف پانی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، دیہی واٹر سپلائی سکیموں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کراکرجنگی بنیادوں پر کام مکمل کیا جائے ، ،صاف پانی پراجیکٹ کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے اور عملدرآمد کے دوران معیار پر خصوصی توجہ دی جائے، صاف پانی پراجیکٹ کے حوالے سے پنجاب کے تمام علاقوں کی جیو ٹیگنگ کی جائے،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا پینے کے صاف پانی منصوبے بارے اجلاس سے خطاب
جمعہ 6 مارچ 2015 18:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے صاف پانی پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے -منصوبے کے تحت 2017ء تک پنجاب کی اکثریتی آبادی تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور، قصور، اوکاڑہ اور بہاولپور میں 307 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے جس کا دائرہ کار مرحلہ وار پروگرام کے تحت پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔
صوبے کے وسائل پر عوام کا حق ہے اور پنجاب حکومت صاف پانی پراجیکٹ جیسے فلاحی منصوبے شروع کر کے یہ حق انہیں لوٹا رہی ہے۔وہ جمعہ کو یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں پنجاب صاف پانی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں دیہی واٹر سپلائی سکیموں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے اور پنجاب کے بارانی اور سیم زدہ علاقوں میں بند واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کی مشروط منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صاف پانی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کا براہ راست تعلق صحت عامہ سے جڑا ہوا ہے ۔وزیراعلیٰ نے دیہی واٹر سپلائی سکیموں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا کام جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ بارانی و سیم زدہ علاقوں میں واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کا پروگرام شروع کرنے سے قبل تھرڈ پارٹی آڈٹ لازماً کرایا جائے اور اس بارے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی واٹر سپلائی سکیمو ں کے حوالے سے کمیونٹی تنظیموں کو فعال اور متحرک بنایا جائے اور کمیونٹی تنظیموں کا مثبت کردار نظر آنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو ہدایت کی کہ دیہی واٹر سپلائی سکیمو ں کی بحالی کیلئے جامع پلان تیار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صاف پانی پراجیکٹ کے حوالے سے پنجاب کے تمام علاقوں کی جیو ٹیگنگ کی جائے ۔ جیو ٹیگنگ کے عمل سے پنجاب کے ہر علاقے میں پینے کے صاف پانی کا درست اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب صاف پانی پراجیکٹ کے تحت صاف پانی سہولت سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے اور واٹر فلٹریشن پلانٹس چلانے کیلئے سولر پینلز بھی لگائے جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ اربوں روپے کا پینے کے صاف پانی کا منصوبہ عام آدمی کیلئے شروع کیا جا رہاہے اور انہوں نے کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد کے دوران معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے اور تمام متعلقہ محکمے مربوط کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبے ، سیکرٹری ہاؤسنگ نے دیہی واٹر سپلائی سکیموں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی نے صاف پانی پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک، چیئرپرسن صاف پانی کمپنی ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.