سندھ حکومت اور چیف سیکریٹری سندھ میں تنازع حل نہ ہوسکا
ہفتہ 7 مارچ 2015 17:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) سندھ حکومت اور چیف سیکریٹری سندھ کے درمیان تنازع پانچ روز گزرنے کے باوجود حل نہیں ہوسکا ہے۔ وزیراعلی کی جانب سے سجاد سلیم ہوتیانہ کو عہدے سے ہٹایا گیا، لیکن وہ معمول کے مطابق انتظامی احکامات جاری کررہے ہیں۔ وفاق نے معاملے پر مکمل خاموشی اختیارکی ہوئی ہے۔سندھ کے بیوروکریسی زیادہ طاقتور اور بااختیار دکھائی دیتی ہے، وزیراعلی سندھ بھی بیوروکریسی کی مرضی پر بے بس دکھائی دیتے ہیں۔
وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے تین مارچ کو چیف سیکرٹری سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاق کے سپرد کردیں۔ اور عبدالسبحان میمن کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ لیکن وفاق نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ جس پر سجاد سلیم ہوتیانہ وفاق کا جواب آنے تک عہدے پر ڈٹ گئے۔(جاری ہے)
وزیراعلی سندھ نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وفاق نے صبر کی تلقین کی ہے۔
جبکہ وفاق کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔وزیراعلی انسپکشن ٹیم کے سربراہ عبدالسبحان میمن بھی بطور قائم مقام چیف سیکرٹری فرائض انجام دے رہے ہیں۔ دو چیف سیکریٹریز کی موجودگی نے بیورو کریسی میں مسائل کا انبار لگ گئے ہیں۔ سیکرٹری سروسز نے نئی سمریز اور اہم فائلیں روک لی ہیں جبکہ سجاد سلیم ہوتیانہ قائم مقام چیف سیکرٹری کی جانب فائلیں جانے سے روک رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی سفارش پر ہی سجاد سلیم ہوتیانہ کو سندھ میں تعینات کیا گیا تھا لیکن سندھ کی بیوروکریسی کا سربراہ مقرر ہونے کے کچھ ماہ بعد ہی انتظامی معاملات پر سجاد سلیم ہوتیانہ اور وزیر اعلی قائم علی شاہ کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا۔ واضح رہے آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی وفاق اور سندھ میں تنازع ہواتھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.