وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا رواں مالی سا ل کے بجٹ اقدامات پر اطمینان کا اظہار، آئندہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں فریم ورک کی تیاری پر تفصیلی بریفنگ دی جائے جس سے آئندہ بجٹ کی تیاری میں مدد حاصل ہو گی ، ایف بی آر اب تک زیرالتواء ریفنڈ کیسز کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے ،اجلاس سے خطاب ، یکم اپریل 2015ء سے 325ایم ایم سی ایف ڈی، ایل این جی درآمد کی جائے گی ،وزیر خزانہ کو بریفنگ ،وزیر خزانہ کی ٹیکس ریفارمز کمیشن کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت
ہفتہ 7 مارچ 2015 21:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے رواں مالی سا ل کے بجٹ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں فریم ورک کی تیاری پر تفصیلی بریفنگ دی جائے جس سے آئندہ بجٹ کی تیاری میں مدد حاصل ہو گی ، ایف بی آر اب تک زیرالتواء ریفنڈ کیسز کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو بجٹ 2014-15ء کے بجٹ اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے مختلف کئے گئے اقدامات اور ان پر عمل درآمد سمیت دیگر تفصیلات پر بریفنگ دی جن میں ٹیکس اصلاحات کمیشن کا قیام (جو اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کر چکا ہے) ایکسپورٹ ری فنانس پر مارک اپ کی شرح میں کمی، لمبے عرصے کیلئے قرضوں پر مارک اپ میں کمی، سیلز ٹیکس ریفنڈ، فصلوں کی انشورنس سکیم، ایگزم بینک کے قیام پر پیش رفت، ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی ری سٹرکچرنگ سمیت دیگر امور شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.