اوکاڑہ ، ڈی پی اونے کسان اتحاد کے قافلوں کو لاہور اور اسلام آباد جانے سے روک دیا،قافلوں کو لے جانے کی کوشش میں پولیس کے ساتھ کسانوں کی جھڑپیں،پنجاب حکومت نے بہترین حکمت عملی پر ڈی پی او اوکاڑہ کو ساہیوال ضلع کا چارج بھی دے دیا،وزیر اعظم سے ملاقات کروا دی جائے ہم احتجاج کیلئے نہیں جاتے،کسانوں کا مطالبہ
اتوار 8 مارچ 2015 20:54
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) ڈی پی اوکاڑہ نے کسان اتحاد کے قافلوں کو لاہور اور اسلام آباد جانے سے روک دیا،قافلوں کو لے جانے کی کوشش میں پولیس کے ساتھ کسانوں کی جھڑپیں۔پنجاب حکومت نے بہترین حکمت عملی پر ڈی پی او اوکاڑہ کو ساہیوال ضلع کا چارج بھی دے دیا۔ہماری وزیر اعظم سے ملاقات کروا دی جائے ہم احتجاج کے لئے نہیں جاتے،کسانوں کا مطالبہ۔
ڈی پی او نے اعلیٰ حکام تک مطالبہ پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد ضلع اوکاڑہ کے کارکن لاہور اور اسلام آباد میں اپنے مطالبات کے حق میں جانا چاہتے تھے۔تاہم گزشتہ شب حساس اداروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسان اتحاد اوکاڑہ کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت نے بہترین کارکردگی اور حکمت عملی کی وجہ سے ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کو ضلع ساہیوال کا چارج بھی دے دیا وہاں پر ابھی تک سابق ڈی پی او خرم علی شاہ کے کورس پر جانے کے بعد نیا ڈی پی او تعینات نہیں کیا گیا۔
حکومت کی ہدائت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ میٹنگ کے فیصلوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ نے سا ہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع سے قافلوں کی صورت میں لاہور اور اسلام آباد جانے والے کسان اتحاد کے قافلوں کو روک دیا آگے جانے کی کوشش میں بعض مقامات پر کسان اتحاد کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔اسی دوران ڈی پی او اوکاڑہ کے ساتھ کسان اتحاد کے راہنماوٴں کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کسان اتحاد کیی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انکی ابھی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کنفرم کروا دی جائے تو وہ آگے نہیں جائیں گے۔ڈی پی او اوکاڑہ نے یہ مطالبہ اعلیٰ حکومتی عہدیداران تک پہنچا دیا۔ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ کسان اتحاد کے مطالبات کا تعلق براہ راست حکومت سے ہے لیکن کسی کو احتجاج کے نام پر روڈ بلاک کرنے ،توڑ پھوڑ یا معاشرتی امن کے لئے خطرہ نہیں بننے دیا جائے گا۔آخری اطلاعات آنے تک کسان اتحاد کے قافلے آگے جانے جبکہ پولیس انہیں روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے پولیس تصادم سے بچتے ہوئے کسان اتحاد کے قافلوں کو روکنے میں کامیاب ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.