کراچی میں 3روزپولیو مہم پرسوں سے شروع ہوگی ، دو مرحلوں میں مہم کے دوران لاکھوں بچوں کو قطرے پلائے جائینگے
پیر 9 مارچ 2015 16:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) کراچی میں اس ماہ انسداد پولیو مہم مرحلوں میں چلائی جائے گی ، پہلے مرحلے میں مہم پرسوں11 سے 14 مارچ تک چلے گی۔ شہر قائد میں اس ماہ دو مرحلوں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔ رضا کاروں کو پولیس کے ذریعے سیکورٹی فراہم کرنے کے اقدامات کئے گئے ۔ پہلے مرحلے میں مہم 11 سے 14 مارچ تک چلائی جائے گی۔
(جاری ہے)
جن یونین کونسلوں میں پہلے مرحلے میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی ان میں لانڈھی کی یو سی مظفرآباد ، مسلم آباد ، گڈاپ کی یو سی گجرو ، سونگل ، منگھوپیر ، اورنگی کی یو سی چشتی نگر اسلامیہ کالونی سائٹ اور بلدیہ کی یو سی اتحاد ٹاؤن شامل ہیں۔
انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 16 سے19 مارچ تک جاری رہے گا۔ دوسرے مرحلے میں جن یونین کونسلوں میں مہم چلائی جائے گی ان میں جمشید ٹاؤن کی یو سی 13 ، کورنیگ کی یو سی 10 ، شاہ فیصل کی یوسی 9 گلشن اقبال کی یوسی 14 ، لانڈھی کی یو سی 12 گلبرگ کی یوسی 8، نارتھ کراچی کی یو سی 13 ، لیاقت آباد کی یو سی 11، نارتھ ناظم آباد کی یوسی 10، گڈاپ کی یوسی 8 ، بن قاسم کی یو سی 7، اورنگی کی یو سی 13، کیماڑی کی یو سی 8 اور سائٹ کی یو سی 9 شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.