آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء ،33میچزمیں ابتک26سنچریاں بن گئیں

پیر 9 مارچ 2015 17:26

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء ،33میچزمیں ابتک26سنچریاں بن گئیں

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء بلے بازوں نے رنز کے ڈھیر لگادئیے ،بلے بازوں نے میگا ایونٹ کے 33میچز میں ڈبل سنچری سمیت ابتک 26سنچریاں بنا ڈالیں،کوئی پاکستانی فہرست میں شامل نہیں ۔اعدادوشمار کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء بلے بازوں نے رنز کے ڈھیر لگادئیے ،بلے بازوں نے میگا ایونٹ کے 33میچز میں ڈبل سنچری سمیت ابتک 26سنچریاں بنا ڈالی ہیں۔

ورلڈکپ میں سری لنکا کے کمارسنگاکارانے سب سے زیادہ 3سنچریاں سکوکی ہیں ۔انہوں نے میگاایونٹ میں مسلسل تین سنچریاں بناکر عالمی ریکار ڈقائم کیا ہے۔ڈبل سنچری کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے جلاد صفت بلے باز کرس گیل کو حاصل ہے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے جے پی ڈومنی، ہاشم محمودآملہ،اے بی ڈی ویلیئرز،ڈیوڈملر اورفیف ڈوپلیسی ،آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ،ڈیوڈوارنر اور گلین میکس ویل،ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل،مارلون سیموئلزاور لینڈل سیمنز،بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اورشیکھردون،متحدہ عرب امارات کی جانب شیمان انوربٹ،زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر ،بنگلہ دیش کی جانب سے محموداللہ ،سکاٹ لینڈ کے کائل کوئیٹزر،انگلینڈکی جانب ایڈجوائس،جو روٹ اور معین علی ،سری لنکا کی جانب سے سنگاکاراکے بعد لاہیروتھیرمانے، مہیلا جے وردھنے اور تلکارتنے دلشان نے سنچریاں سکور کی ہیں۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے اس فہرست میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے ۔ورلڈکپ میں ناقابل شکست میزبان نیوزی لینڈ،پاکستان ،آئرلینڈاورافغانستان کی جانب سے ابھی تک کوئی سنچری سکور نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :